URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۔ قصہ کہانیاں، غزلیں، نظمیں، واقعات، طنزومزاح، لاہور کی پنجابی، کچھ حقیقت کچھ افسانہ، پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی، میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔، قومی پیمانہ، تباہی و زلزلے، دو سو سالہ کیلینڈر، اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ۔

Friday, September 16, 2022

JAMHURIAT - KIA YEHI JAMHURIAT HE? 2008 - کیا جمہوریت زندہ رہے گی؟؟؟


مورخہ09-04-2008۔
کیا جمہوریت زندہ رہے گی؟؟؟





بڑے افسوس کی بات ہے کہ سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر جناب ارباب غلام رحیم سابق وزیراعلٰی سندھ کو زدوکوب کیا گیا۔ اسکے بعد لاہور میں سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور جناب شیر افگن نیازی کو بھی زدوکوب کیا گیا جبکہ وہ اپنے وکیل سے ملاقات کیلیے اس کے چیمبر آئے تھے۔ کیا یہی جمہوریت ہے جسکی طرف ہم لوٹ رہے ہیں؟؟؟ جمہوریت میں تو ہر ایک کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہوتی ہے۔ مگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہر گز نہیں۔ ان واقعات ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ جمہوریت میں تمام معاملات پر گنت و شنید ہوتی ہے۔ معاملہ یہاں تک بھی ٹھیک ہوتا ہے کہ انڈے اور ٹماٹر مارے جائیں نہ کہ جوتے اور ٹھڈے۔

بہر حال، ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ ان میں کون لوگ شامل ہیں۔ کراچی میں آیا ممبران سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں یا نہیں۔ اسی طرح لاہور میں ہوسکتا ہے کہ وکلاءکے ساتھ عوام بھی شامل ہوگئی ہو یا پھر ایجنسی کے لوگ۔معلوم ہی ہوتا ہے کہ یہ بڑی سازش ہے جو جمہوریت کو ناکام بنانے کےلیے تیار کی گئی ہے۔ پنجاب میں چونکہ وکلاءکی تحریک بڑے عروج پر ہے۔ اور انہوں نے تیس دن کی گنتی شروع کردی ہے۔ لہٰذا ہوسکتا ہے کہ انکی تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے شیرافگن کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا تاکہ وکلاءبدنام ہوں۔ اور سول سوسائیٹی انکے خلاف ہوجائے۔ اس طرح ججز کی بحالی معرض التواءمیں چلی جائے۔ اگر ہم اسے سازش قرار دیتے ہیں تو اسکے دومقاصد ہوسکتے ہیں، ایک تو یہ کہ ججز کبھی بحال نہ ہوں اور دوسرے یہ کہ حکومت سازی کےلیے جو کولیشن بنی ہے اس میں پھوٹ پڑ جائے۔ چونکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی بہت بڑی اکثریت ہے اور وہ کھلم کھلا ججز کی فوری بحالی چاہتے ہیں جبکہ کولیشن میں شامل کچھ پارٹیاں اس ایشو کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی اس لیے لاہور والے واقع کا الزام (ن) لیگ پر ڈالنا چاہتے ہوں تاکہ نئی کولیشن میں (ق) لیگ کو شامل کیا جائے، جو خود بھی ججز کو بحال نہیں کرنا چاہتے۔

یہ واقعات کسی بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کررہے ہیں اللہ کرے سیاست دانوں کو یہ بات سمجھ آجائے اور جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے۔ ویسے مجموعی طور پہ دیکھا گیا ہے کہ جمہوریت یہودیوں کی ایجاد ہے۔ اسلامی لحاظ سے حکومت کرنے طریقہ مارشل لاء یا ڈکٹیٹرشپ ہوتا ہے۔




مالک و مصنف: شیخ محمد فاروق۔
کمپوزر: کاشف فاروق۔ لاہور سے۔

No comments:

Post a Comment