URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۔ قصہ کہانیاں، غزلیں، نظمیں، واقعات، طنزومزاح، لاہور کی پنجابی، کچھ حقیقت کچھ افسانہ، پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی، میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔، قومی پیمانہ، تباہی و زلزلے، دو سو سالہ کیلینڈر، اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ۔

Friday, September 16, 2022

SANJEEDA PAGAL 2006 - سنجیده پاگل

سنجیده پاگل


 

پاگل خانے کا ڈاکٹر نئے داخل ہونے والے مریضوں کا معائنه کررہا تھا۔ ایک پاگل اسے سنجیده اور ہوشمند نظر آیا۔ ڈاکٹر نے اس سے پوچھا که تمہیں یهاں کیوں لایا گیا ہے، تم تو اچھے خاصے ہو۔ پاگل نے جواب دیا که جناب میں صحتمند ہوں، ٹھیک؟ دراصل ہوا یه که میں نے ایک عورت سے شادی کرلی۔ جس کی ایک اٹھاره سال کی لڑکی تھی۔ وه بھی اپنی ماں کے ساتھ میرے گھر میں رہنے لگی۔ اتفاق سے وه لڑکی میرے باپ کو پسند آگئ اور اس نے اس سے نکاح کر لیا۔ اس دن سے میری بیوی میرے باپ کی ساس بن گئ۔ کچھ عرصے بعد میری بیوی کی لڑکی جو میرے باپ کی بیوی تھی کے ہاں اولاد ہوئ۔ یه بچه رشته کے لحاظ سے میرا بھائ ہوا۔ کیوں که وه میرے باپ کا لڑکا تھا۔ مگر ادھر میری بیوی کا نواسه بھی ہوا۔ گویا میں اپے بھائ کا نانا بن گیا۔ کچھ دنوں بعد میری بیوی کے ہاں بھی بچه ہوا۔ اس دن سے میرے باپ کی بیوی سوتیلے بھائ کی بهن ہوگئ۔ مگر وه اس کی دادی بھی ہوگئ کیونکه وه اس کے شوهر یعنی میرے باپ کا پوتا تھا۔ اسطرح میرا بچه اپنی دادی کا بھائ بن گیا۔

اب ذرا سوچئے ڈاکٹر صاحب کہ میری سوتیلی ماں یعنی میری بیوی کی لڑکی میرے باپ کی بہن بھی ہوگئ۔ تو میرا بیٹا میرا ماموں بن گیا اور میں اس کا بھانجا۔ جب که میں خود اس کا نانا بھی ہوں اور میرے باپ کا لڑکا جو میری بیوی کی لڑکی کا بیٹا ہے وه میرا بھائ بھی اور نواسه بھی۔۔۔

اتنا سننے کے بعد ڈاکٹر نے دونوں ہاتھوں سے اپنا سر پکڑ لیا اور چیخ اٹھا بس کر خدا کے لیے، بس کر، ورنه میں پاگل ہو جاؤں گا۔




مالک، مصنف و کمپوزر: کاشف فاروق۔ لاہور سے۔


No comments:

Post a Comment