URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۔ قصہ کہانیاں، غزلیں، نظمیں، واقعات، طنزومزاح، لاہور کی پنجابی، کچھ حقیقت کچھ افسانہ، پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی، میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔، قومی پیمانہ، تباہی و زلزلے، دو سو سالہ کیلینڈر، اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ۔

Saturday, September 10, 2022

AJEEB LOAG - URDU ADAB KA SAB SE DILCHASP ARTICLE - عجیب لوگ

 




 

عجیب لوگ


پیش لفظ:

     ان عجیب لوگوں کے متعلق میرے ذہن میں آیا تو کئ ایک سوالات مجھے درپیش تھے۔  چنانچہ ان سوالات کو حل کرنے کےلیے مجھے بے شمار  مواد اکٹھا کرنا پڑا۔ میں نے ان لوگوں کی تصاویر سرکس پروگرام کتابیں اور ان لوگوں کے متعلق لکھے ہوئے خطوط کامطالعہ کیا۔ باربو کے مطابق بہت کم لوگ جانتے تھے کہ اس جگہ کا مقام امریکن سرکس کی تاریخ میں بہت اہم اور بلند ہے۔


جہاں رنگلنگ برادرز [Ringling brothers] 1880 میں اپنے کام کاآغاز کیا۔ یہ پانچ بھائی تھے۔البرٹ 1856 تا 1916۔ الفریڈ 1861 تا 1919۔ چارلس 1863 تا 1926۔ جان 1866 تا 1936 اور اوٹو 1858 تا 1911۔


ان بھائیوں کی باربو میں ابھی تک یاد تازہ ہے۔لیکن اس مواد کے علاوہ میرے ذہن پر ایک اور تجربہ بھی نقش ہوا، وہ تھا میرا پریشان خواب! یہ پریشان خواب ان لوگوں سے متاثرتھا جن کی زندگیاں اور جذبات باربو کی مٹی کے ایک ایک ذرہ پر لکھے ہوئے ہیں۔ یہ خواب کچھ اسطرح سے تھا:۔

          "میں نے دیکھا کہ میں بالکل تنہا ہوں، ہر طرف سناٹا اور خاموشی ہے میں ایک اجنبی شہر میں سنسان گلی میں ایسے چل رہا ہوں کہ میرے قدموں کی بازگشت مجھے اداس اور غمزدہ کردیتی ہے۔ ایک دم نہ جانے کہاں سے مردوں عورتوں اور بچوں کا بہت بڑا ہجوم نمودار ہوتا ہے۔ وہ لوگ میرے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ اچانک میں بچوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ تمام اپنی انگلیوں سے میری جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ مرد زور زور سے قہقہے لگانے لگے اور عورتوں نے اپنے منہ دوسری جانب کرلیے یا اپنے چہرے ہاتھوں سے ڈھانپ لئے۔ تمام کے چہروں پہ ہیبت اور خوف طاری ہے۔  میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں تو مجھے سارے سنسنی خیز واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے زیادہ دور نہیں جانا پڑتا بلکہ میں خود اس سنسنی کا موجب ہوں۔میں نے یکھا کہ میرے بازو غائب ہیں اور ان کی جگہ کاندھوں سے دو بہت چھوٹے چھوٹے ہاتھ لگے ہیں۔ لیکن ان کے سوا تندرست اور نارمل ہوں اور بالکل ویسا ہوں جیسا پہلے تھا۔  'مجھے مت گھورو ' میں گھبراہٹ میں چلاتا ہوں ۔ کیا ہوا اگر میں جسمانی لحاظ سے تمہارے جیسا نہیں ہوں۔ میں تمہاری طرح کا نارمل انسان ہوں۔ میرے بھی وہی جذبات ہیں جو تم رکھتے ہو"۔


عجیب لوگوں کی پیدائش کیوں؟

     ایسے شخص کا جسمانی عجب پن کسی غدود کے خراب ہوجانے یا جینیٹک نسلی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوتا ہے۔ یا وہ شخص جب اپی ماں کی کوکھ میں تھا اور اسکی بیماری کا شکار ہوجاتی ہے۔  جس کا خمیازہ  اس بچے کو بھگتنا پڑتا ہے اور وہ بگڑے جسم کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ یا اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ماں کی کوکھ میں زرخیز  انڈہ جو مرد کے مادہ منویہ اور عورت کے اووا سے مل کر تیار ہوتا ہے۔ دو میں تقسیم ہو کر جڑوان بچوں کا باعث ہوتا ہے۔ لیکن جب کناروں پر تقسیم ہوجاۓ اور درمیان میں وہ منقسم اجزا جڑے رہیں تو ایسے جڑواں پیدا ہونگے جو درمیان میں گوشت کے لوتھڑے یا سریاشانوں کے مقام پر آپس میں جڑے ہوں گے۔

مالک: اشتیاق اے چوہدری۔




کمپوزر: کاشف فاروق۔ لاہور سے۔

 

 




No comments:

Post a Comment