URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۔ قصہ کہانیاں، غزلیں، نظمیں، واقعات، طنزومزاح، لاہور کی پنجابی، کچھ حقیقت کچھ افسانہ، پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی، میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔، قومی پیمانہ، تباہی و زلزلے، دو سو سالہ کیلینڈر، اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ۔

Friday, September 16, 2022

MIRZA GHALIB - مرزا غالب



مرزا غالب


مرزا اسد اللہ خاں غالب 27 ستمبر 1797ء کو آگره میں پیدا ہوئے۔ ان کے آباؤ اجداد ایبک قوم کے ترک تھے اور سمرقند کے رہنے والے تھے۔ ان کے دادا وطن چھوڑ کرآئے اور شاه عالم کی فوج میں ملازم ہوگئے۔ ان کے والد مرزا عبداللہ بیگ لکھنؤ میں نواب آصف الدوله کے ہاں ملازم ہوئے۔ پھر حیدرآباد دکن میں ملازم رہے، پھر الور چلے گئے۔ وہاں لڑائ میں مارے گئے۔ ان کی پرورش ان کے چچا نے اپنے ذمہ لے لی مگر چند ہی سال بعد وه بھی انتقال کرگئے۔ ان کے وارث کی حیثیت میں غالب کو ساڑھے سات سو روپے سالانہ پینشن ملنے لگی جو جنگ آزادی تک انھیں ملتی رہی۔

پینشن بند ہونے کے بعد انھوں نے بڑی تنگ دستی کی زندگی گزاری۔ نواب رامپور نے انھیں سو روپے ماہوار وظیفه دے دیا۔ جس سے انکی حالت کچھ سنبھلی۔ پھر جنگ آزادی کے تین سال بعد ان کی پینشن بھی بحال ہوگئ۔ مگر آپ زندگی بھر مقروض ہی رہے اور خوش حالی کی زندگی نہ گزار سکے۔ غالب بہت ملنسار آدمی تھے اور اپنے دوست احباب کے خطوں کے جواب باقاعدگی سے دیتے تھے۔ ان کے حلقہ احباب میں ہر مذہب اور هر مکتب کے لوگ شامل تھے۔ وه انکی مدد بھی کرتے رہتے تھے۔ وه بڑے صاف گو، حق پسند، حق پرست، خوددار اور غیر متعصب انسان تھے۔


تاہم شطرنج جوئے کے طور پر کھیلنا اور شراب نوشی ان کی کمزوری تھی۔ جس کی وجہ سے انھیں قید بھی کاٹنا پڑی، جس کا انھیں بڑا دکھ تھا۔

انکی زندگی کا زیاده حصه مصیبتوں اور پریشانیوں ہی میں گزرا۔ آخری عمر میں بیماری نے ان پر غلبه کرلیا اور وه 15 فروری 1860ء کو دہلی میں انتقال کرگئے۔



کمپوزر: کاشف فاروق۔ لاہور سے۔

No comments:

Post a Comment