URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۔ قصہ کہانیاں، غزلیں، نظمیں، واقعات، طنزومزاح، لاہور کی پنجابی، کچھ حقیقت کچھ افسانہ، پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی، میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔، قومی پیمانہ، تباہی و زلزلے، دو سو سالہ کیلینڈر، اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ۔

Wednesday, August 24, 2022

PUSS HM NE TUMHE G TE G MAAR DALA - پس ہم نے تمہیں جی تے جی مار ڈالا

 




وہ جو کہتے ہیں ناں!!!

 

جو کہتے ہیں نا کہ کسی کے چھوڑ جانے سے کوئی مرتا نہیں...!!!

 

تو ان سے میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مر جانا فقط روح پرواز کر جانا نہیں ہوتا...!!!

 

احساسات کا ختم ہونا، مسکراہٹیں بھول جانا، زندگی کی رنگینیاں بے رنگ لگنا، قہقہوں سے وحشت ہونا، اکیلے پن کو مقدر کرنا، خاموشی کو دل سے لگانا کیا یہ سب مرنے کے مترادف نہیں..؟؟؟ روح نکل جائے تو درد سے جان چھوٹتی ہے...!!!!

 

مگر خدا کی قسم جیتے جی مرنا بہت عذاب وہ ہوتا ہے...!!!

 

سانسیں تو چلتی ہیں، روح باقی ہوتی ہے، جسم بھی ہوتا ہے مگر نا زندگی ہوتی ہے نا زندہ رہنے کی لگن...!!!

 

پھر زندگی گزاری جاتی ہے، زندگی جی نہیں جاتی...!!!

 

کیا یہ والی موت، روح کے نکل جانے والی موت سے زیادہ تکلیف وہ نہیں؟ کیا اس جیسے جانے کو موت نہیں کہا جاتا...؟؟؟

 

لوگوں کو لگتا ہے کہ کسی سے الگ ہو جانے کے بعد زندگی بہت آسان اور بہت خوبصورت ہو جاتی ہے...!!!

 

جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے سب سے زیادہ اذیت کا شکار ہم جیسے لوگ ہی رہ جاتے ہیں...!!!

 

جو اپنے جذبات کو لے کر مخلص ہوتے ہیں، جنہیں ان لوگوں کی باتیں نہیں بھولتی، اور وہ لوگ بڑے آرام سے زندگی گزار رہے ہوتے ہیں...!!!

 

بہت زیادہ ہنسی خوشی انہیں ہماری یاد تو دور کی بات ہمارا خیال بھی نہیں آتا...!!! لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ لوگ پچھتائیں گے...!!!

 

یقین جانیں انہیں خیال تک نہیں آتا پچھتاوا تو بڑی دور کی بات ہے...!!!

 

اداسی ہے کہ رگ رگ میں بسی ہے مطمئن ایسے ہوں کہ ہوا کچھ بھی نہیں...!!!

 ہم مڈل کلاس لڑکے بہت سمجھدار ہوتے ہیں۔ ایک موبائل فون سے تین چار سال نکال لیتے ہیں۔ گرمیوں والے سوٹ سردیوں میں بھی پہن لیتے ہیں۔ ہم موبائل میں مہینے والا سستا پیکج لگواتے ہیں کہ فضول خرچی نہ ہو۔ ہم جہاں نوکری کرتے ہیں وہاں کے مالک سے بحث نہیں کرتے اس ڈر سے کہ یہ ہمیں نوکری سے نکال دے گا۔ ہم پزا برگر بھی بہت کم کھاتے ہیں کہ ان پیسوں سے گھر کا تھوڑا راشن آ جائے گا۔ ہم پہ شروع سے زمہ داریاں پڑ جاتی جو پوری کرتے کرتے ہماری جوانی نکل جاتی ہے۔ ہمیں فکر ہوتی ہے کہ بہن کا جہیز بنانا ہے امی ابو بوڑھے ہو رہے ہیں اُن کو اپنا گھر لے کر دینا ہے خود کی شادی کے لیے خود پیسے جمع کرنے ہیں۔

اللہ پاک سب ضرورت مندوں کی ضروریات پوری فرمائے۔

کچھ کہانیاں کبھی بھی لکھی نہیں جا سکتی...!!! بلکہ سنائی بھی نہیں جا سکتیں...!!!  ان کو بس جیا جا سکتا ہے، محسوس کیا جا سکتا ہے...!!! ان میں بتانے لائق ہوتا بھی تو کچھ نہیں...!!!

انسان اپنی محرومیاں، اپنی ناکامیاں بھلا کس طور سنا سکتا ہے... یہ تو ہمارے دلوں کے وہ گھاؤ ہوتے ہیں جنکو ہم خود اپنی ذات سے بھی چھپا چھپا کر رکھتے ہیں...!!! اگر آپ کِسی کی کہانی میں مَر چُکے ہیں تو چُپ چاپ اپنے عذابوں میں رہیں۔ آپ کا واویلا کرنا بیکار ہے۔

کہتے ہیں کہ محبت پہ صرف وہ انسان لکھ سکتا ہے جس کو وصال نصیب ہوا ہو...!!! جس کے ہاتھوں پہ اس کے محبوب کا لمس ہو جس کے وجود سے اس کے محبوب کی خوشبو آتی ہو...!!! جو سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے محبوب کے حصار میں ہو...!!!

میں کہتا ہوں!!! ایسا نہیں ہے ۔۔۔!

محبت پہ ہر وہ شخص لکھ سکتا ہے جو محبوب کے لمس کو ترستا ہو...!!! جس کے وجود میں محبوب کو پانے کا اضطراب و بےچینی ہو...!!! جس کی آنکھیں انتظار سے صحرا ہوئ ہوں جس کے ہونٹ محبوب کی تعریف کر کر کے خشک ہو جائیں...!!! جس کا لہجہ اس کے ذکر سے لڑکھڑاۓ...

کیونکہ جس خوبصورتی سے پیاسا پیاس کی شدت کو بیان کر سکتا ہے اس خوبصورتی سے وہ انسان کبھی پیاس پہ لکھ ہی نہیں سکتا جس کی شدید پیاس بجھ چکی ہو...!!!

کبھی دل چاہتا ہے ناں؟؟؟ کہ ہم دنیا سے چھپ جائیں... نہ آنکھوں میں کوئی منظر.... نہ دل میں خواہشیں باقی.... نہ دلکش خواب پلکوں ......... نہ امیدیں نگاہوں میں....... نہ پاؤں میں سفر کوئی.... نہ آسیں دل کو بہلائیں.... رگوں میں دوڑتے آنسو...... کہیں تو اب ٹھہر جائیں...... گرے پتوں کے بستر پر.......

چلو اک نیند سو جائیں پھر !!! مجھے لگتا ہے انسان بے وفا نہیں وقت بے وفائی کرتا ہے...!!!!

ایک وقت ہوتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو دیکھتے ہو آپ کو محبت ہو جاتی ہے...!!! پھر آپ بات کرنے لگتے ھیں پھر آہستہ آہستہ آپ سارا دن بات کرنے لگتے ہیں یہاں تک کے راتوں کو بھی اپنی نیندیں بھول کے...!!! پھر ایسا کم سے کم دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال ایسا ہی رہتا ہے...!!! پھر وہ شخص آپکی عادت بن جاتا ہے آپکا نشہ بن جاتا ہے آپکی رگ رگ میں سما جاتا ہے...!!! پھر وقت گزرنے کے ساتھ ان کی محبتوں میں کمی آ جاتی ہے وہ مصروف ہونے کا بہانا کرتے ہیں...!!! پھر تھوڑا وقت گزرتا ہے وہ آن لائن ہونے کے باوجود آپکے میسج سین نہیں کرتا کر بھی لے تو رپلائی نہیں کرتا۔۔۔ اور آخر کار یہ کہہ کے بچھڑ جاتا ہے بلاک کر دیتا ہے کہ ھم اور تم دو راستوں کے مسافر تھے پھر چاہے ہم روئیں چیچنیں، چلائیں یا پھر مر جائیں...!!! اور پھر ہم ایک نئی زندگی شروع کرتے ہیں اسکی یاد کے ساتھ پل پل اذیت کی بے بنیاد موت مر کے پھر زندگی ناسور بن جاتی ہے موت کی تمنا ہوتی ہے اور موت نہیں آتی...!!!

ڈپریشن کو معمولی مت لیا کریں۔۔۔!!!

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شدید ڈپریشن آگے چل کر ذہنی حالت کو اس قدر بگاڑ دیتا ہے انسان میں درد دینے اور درد سہنے کے صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔۔۔!!! ایسے ہی ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو آگ لگا دی انہیں زندہ جلتا دیکھ کر وہ سگریٹ پیتی رہی جب وہ نارمل ہوئی تو اسکے بچے جل کر مر چکے تھے۔۔۔!!! پھر جب اس طرح کے واقعے ہو جاتے ہیں تو ہم بڑی بڑی فلاسفی جھاڑنا شروع کر دیتے ہیں کہ ماں تھی یا فرعون ایسا کیسے کر گئی۔۔۔؟؟؟ تو خدارا لوگوں کو خوش رہنے دیں کسی کی ذہنی بربادی کا سبب مت بنیں کوئی ناچ رہا ہے ناچنے دیں کسی کی شکل اچھی نہیں لگی تو دفع ہو جائیں۔۔۔!!! اپنی پیاری شکل سمیٹ کے کسی کی آواز بھدی لگ رہی ہے تو کانوں میں ایلفی ڈال لیں اسکی زندگی میں دخل اندازی کرنا بند کر دیں۔۔۔!!! کوئی آپ کے ساتھ مخلص ہے تو اس کو بدلے میں اتنی توجہ اتنا پیار دیں جتنا وہ آپکو دے رہا ہے۔۔۔!!! اپنے آس پاس کسی کو ڈپریس پائیں تو اسے ٹکے ٹکے کی باتیں سنانے کی بجائے اسے ہنسانے کی کوشش کریں۔۔۔!!! مگر نہیں ہمیں تو شوق ہے لوگوں میں گُھس کے انہیں زلیل کرنے کا کیسا منافق معاشرہ بنا رہے ہو۔۔۔؟؟؟

جس میں جب تک کوئی پھندہ ڈال کے جھول مرتا نہیں جب تک کوئی گولیاں پھانک کے اپنی اچھی سانسوں کی ڈور کاٹتا نہیں تب تک ہم مانتے ہی نہیں کے اگلا ڈپریشن میں تھا۔۔۔

ذہنی دباؤ (depression) یہ نہیں کہ اپنا ہاتھ کاٹ ڈالو یا پنکھے سے لٹک جاؤ...!!! ذہنی دباؤ وہ ہے کہ تم سارا دن اپنے خاندان کے ساتھ ہنسی خوشی گزار...!!! لیکن تم رات میں تکلیف کے باعث سو نا پاؤ...!!! یہ وہ ہے کہ تم اپنی دوستیاں محدود کرتے جاؤ اس حد تک کہ تمہارے اندر صرف تم رہ جاؤ ...!!!! اپنے پسندیدہ گانوں کو سننے کی تمہارے اندر دل چسپی ختم ہو جاۓ...!!! تم لوگوں سے اس بارے میں بات کرنا بند کر دو...!!!! ذہنی دباؤ وہ ہے کہ تمہیں پتہ ہو تمہارے اندر کچھ بھی صحیح نہیں ہے لیکن پھر بھی تم اسے ٹھیک کرنا نہ چاہو(depression)  یہ ہوتا ہے...!!!!

‏(depression) یہ ہے ذہنی دباؤ...!!!

لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ محبت چیز کیا ہے...؟؟؟ تو کبھی مجھے لگتا ہے کہ محبت شاید قحط ہے جب یہ ہو جاتی ہے تو اس کے چلے جانے کہ بعد کچھ باقی نہیں بچتا...!!! میں نے محبت میں غرق انا کے مالک لڑکوں کو محبت کی بھیک مانگتے دیکھا ہے...!!! میں نے غرور پرور حسن زادیوں کو محبت میں نیندیں حرام کرتے دیکھا ہے...!!! پر کبھی مجھے لگتا ہے کہ محبت بہار ہے کیونکہ میں نے دونوں ہاتھوں سے خالی درویش کو ہنستے ہوئے جہاں سے عاری پر پورے جہاں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے بھی دیکھا ہے...!!! یہ بھی محبت کا معجزہ ہے کہ محبت کرنے والوں نے تو راتوں رات آسمانوں کے سفر بھی کیے ہیں...!!!! اور گزرنے والے تو گماں سے بھی گزر گئے...!!!! پر کبھی مجھے لگتا ہے محبت اک سوال ہے اور ہر کسی کہ پاس اس کا اپنا جواب ہے ہاں شاید محبت سوال ہی ہے...!!!



نتیجہ: پس!!! ہم  نے تمہیں جی تے جی مار ڈالا

 

 

 

۔۔۔

No comments:

Post a Comment