URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۞ قصہ کہانیاں ۞ غزلیں ۞ نظمیں ۞ واقعات ۞ طنزومزاح ۞ لاہور کی پنجابی۞ کچھ حقیقت کچھ افسانہ ۞ پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی ۞ میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔ ۞ قومی پیمانہ ۞ تباہی و زلزلے ۞ دو سو سالہ کیلینڈر ۞ اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ ۞۔
Showing posts with label AJEEB LOAG - ARTICLE - 4 - TIGHNE LOAG. Show all posts
Showing posts with label AJEEB LOAG - ARTICLE - 4 - TIGHNE LOAG. Show all posts

AJEEB LOAG - THIGNE LOAG - BONEY - عجیب لوگ: ٹھگنے لوگ بونے لوگ

 

عجیب لوگ

آرٹیکل: ٹھگنے لوگ بونے لوگ


جنرل ٹام تھمب حیران کن کیریر!

Gen. Tom Thumb

چارلیس شیروڈر سٹریسن جو بعد میں جنرل ٹام تھمب کے نام سے مشهور ہوا، تاریخ کے نامور ترین ٹھگنے لوگوں میں ایک تھا۔ وه دنیا کے دو کروڑ چھوٹے بڑے اور بوڑھے لوگوں کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کا باعث تھا۔ اس نے گایا، ناچ کیا۔ اس نے ملکه وکٹوریه، فرانس کے بادشاه لوئس فلپ، سپین کی ملکه ازابلا،  ڈیوک اور ویلنگٹن اور ابراهم لنکن جیسی عظیم شخصیتوں کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کیا۔ ٹوم تھمب کو بارنم میوزیم کے مالک پی ٹی بارنم نے سٹیج پر متعارف کرایا۔ لیکن یه کهنا زیاده درست ہوگا که بارنم کو بنانے والا ٹام تھمب ہی تھا۔ جب بارنم نے اسے دریافت کیا تھا تب بارنم 32 سال کا تھا۔ اور ٹام صرف 5 سال کا۔ اس کا وزن 16 پاؤنڈ سے بھی کم تھا۔ لیکن یه شفاف آنکھوں والا بچه بالکل صحتمند تھا۔ یه چھوٹے قد کا انسان 4 جنوری 1838ء میں برج پورٹ قصبه میں پیدا ہوا۔ 5 ماه کی عمر میں اسکا وزن 15 پاؤنڈ 2 اونس تھا اور قد دو فٹ ایک انچ۔ لیکن اس کے بعد والدین نے نوٹ کیا که اس کا قد رک گیا ہے۔ 5 سال کی عمر کے بعد اس کا قد ایک انچ بھی نه بڑھا۔
 جنرل ٹام تھمب کی موت:
15 جولائ 1883ء کو مڈل بورڈ میں ٹوم تھمب کو چوٹ لگی۔ جس سے وه سنبھل نه سکا، 45 سال کی عمر میں وه اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ وفات کے وقت اس کا قد 3 فٹ 14 انچ اور وزن  70 پونڈ تھا۔

 

 پی ٹی بارنم اور ٹام تھب۔ جس کا وزن صرف 15 پونڈ اور قد صرف 25 انچ تھا۔ اس نے بارنم کے لیے لاکھوں ڈالر کمائے۔

 

ٹوم تھمب اپنی بیوی کے ساتھ شادی کے بعد اس کا قد 3 فٹ 4 انچ اور 70 پونڈ وزن ہوگیا۔

 

 ٹھگنا قد کیوں؟

وجوہات:

کیا وجه ہے که چند لوگ نارمل قد کے نهیں ہوتے؟ یه سوال 1915 تک ٹوم تھمب کی وفات کے کئ برس بعد تک ایک پهیلی تھا۔ سائنس یه دریافت نه کرسکی که ٹھگنا پن ایک غدود Pituitary Glands کی خرابی کے باعث ہوتا ھے، اور ابھی تک یه ممکن نه ہوسکا که انسان کے اس عیب پر قابو پایا جاسکے۔ 

 نارمل والدین ٹھگنی اولاد:

عموماً نارمل قدکے والدین کی اولاد چھوٹے قد کی ہوسکتی ہے، اسی طرح ٹھگنے والدین کی اولاد سوائےچند ایک کے نارمل قد کی ہوتی ہے۔ ٹوم کے والدین قد کے حساب سے نارمل تھے۔ ٹوم پیدائش کے وقت نارمل تھا۔ لیکن 5 ماه کی عمر کے بعد قد بڑھانے والے غدود نے کام بند کردیا۔

 بونوں کی جنسی صلاحیت:

بونوں میں جنسی خواہش هر ایک میں مختلف ہوتی ہے، عام طور پر 20 سال کی عمر تک جنس ظاہر نهیں ہوتی، بونی عورتوں میں ماہواری کافی دیر بعد شروع ہوتی ہے۔

 بونوں کی شادیاں:

1930ء کے آغاز میں واٹر بوون اور برنٹ هرشے کے ایک سرے کیا۔ جس کے مطابق زیاده تر بونے شادیاں نهیں کرتے۔ لیکن یه بونے دوسرے انسانوں کی مانند خواہش اور جذبات رکھتے ہیں۔ سروے کے مطابق صرف 41 فیصد شادی شده بونے والدین بنتے ہیں۔

 زچگی:

ایک بونی عورت کے لیے زچگی کا عمل ایک مسئله بن جاتا ہے، اگرچه اس کے جسمانی اعضاء چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں، لیکن پیدا ہونے والا بچه بالکل نارمل اور متناسب جسم کا ہوتا ہے۔ جس وجه سے قلیل قامت ماں کے لیے درد زه برداشت کرنا بهت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے، ایسی خواتین بچه جنائ سے پرہیز کرتی ہیں۔ بهرحال، بعض بونی عورتیں نارمل بچوں کی ماں بنتی ہیں۔

 عرصه حیات:

بونے بالکل نارمل عمر پاتے ہیں، اگرچه ٹوم تھمب 45 سال کی عمر میں  مرا، اسکی بیوی نے 74 سال کی عمر پائ اور اس کا دوسرا شوهر 71 سال کی عمر تک زنده رہا۔ کاؤنٹ بورو لاسکی جو ایک مشهور و معروف بونا تھا، 98 برس کی عمر میں 1937ء میں انتقال کرگیا۔

 

دیگر بونے اپنی فیملیوں کے همراه

 

  

میتھیو بچنگر ٹانگوں اور بازوؤں سے محروم بونا

Mathew Buchinger

عجیب لوگوں کی تاریخ میں میتھیو بچنگر کا مقام بھی بهت عجیب ہے، وه نه صرف بونا تھا بلکه ٹانگوں و بازوؤں سے بھی محروم تھا۔ اسکے شانوں سے بغیر ناخن کی انگلی کی مانند گوشت نکلا ہوا تھا۔ اس نے اپنے نامکمل اور اپاہج جسم کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت زندگی گزاری۔ وه 1674ء میں انس پیک جرمنی میں پیدا ہوا۔ اس کا قد صرف 29 انچ تھا۔ 1700ء کے اوائل میں وه انگلستان چلا گیا۔ جهاں بادشاه جارج اول اور آکسفورڈ کے ارل نے میتھیو پر خصوصی توجه دی۔ برٹش میوزیم کے مجموعه میں میتھیو کی هنر مندی کے متعلق ایک اشتھار محفوظ پڑا ہے۔ جس میں اعلان کیا گیا تھا که "وه خود پن بنا لیتا ہے اور کئ ہاتھوں کی نسبت وه زیاده تیزی سے لکھ لیتا ہے، وه سوئ میں بهت جلد دھاگه ڈال لیتا ہے۔  وه تاش کے پتوں کو پھینٹ لیتا اور اپنی شیو آپ بنا لیتا ہے"۔ 

 میتھیو بچنگر ٹانگوں و بازوؤں سے محروم بونا