URDU STORIES:

اردو ادب اور کہانیوں میں خوش آمدید ۞ قصہ کہانیاں ۞ غزلیں ۞ نظمیں ۞ واقعات ۞ طنزومزاح ۞ لاہور کی پنجابی۞ کچھ حقیقت کچھ افسانہ ۞ پراسرار خواب والی ٹیکنالوجی ۞ میری فیملی کا ذاتی شجرہ نسب سن 1790ء تا 2023ء۔ ۞ قومی پیمانہ ۞ تباہی و زلزلے ۞ دو سو سالہ کیلینڈر ۞ اردو سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ ۞۔
Showing posts with label AJEEB LOAG - ARTICLE - 7 - CHAND HERAN KUN HASTIYA. Show all posts
Showing posts with label AJEEB LOAG - ARTICLE - 7 - CHAND HERAN KUN HASTIYA. Show all posts

AJEEB LOAG - CHAND HERAN KUN HASTIYA - عجیب لوگ: چند حیران کن ہستیاں

 

عجیب لوگ

آرٹیکل: چند حیران کن ہستیاں

 

آدھا مرد آدھی عورت ۔ دو جنسیا

دو جنسیا، ایسا جانور ہوتا ہے جس میں نر و ماده کی خاصیتیں بیک وقت موجود ہوتی ہیں۔ اس کا ہم معنی انگریزی لفظ ہے hermaphrodite یونانی دیومالا سے ماخوذ ہے اور Hermes اور Aprodite کے دو لفظوں کا مرکب ہے۔ اس مخلوط نوع کے جانور قدر تا ارتقائ پیمانه کے ادنی غیر فقاری درجوں پر مثلاً حشرات الارض میں ھوتے ھیں۔ ان جانوروں میں اگرچه دونوں جنسوں کے اعضائے تناسل ہوتے ہیں۔ جوں جوں ہم ارتقاء سیڑھی پر چڑھتے ہیں مکمل دو جنسیت نایاب سے نایاب تر ہوتی چلی جاتی ہے۔ مرد و عورت میں موجود جنسی کروموسوم موجود ھوتے ہیں مرد کا xy اور عورت کا xx ہوتا ہے۔اگر مرد کا کروموسوم میں y عورت کے کرومومسوم x سے ملے تو بچه نر ہوگا۔ اور اگر مرد کا کروموسوم x عورت کے کروموسوم x سے ملے تو نتیجه ماده ہوگا۔ یه عمل انتہائ منظم ہوتا ہے۔ اگر کبھی اس عمل میں اتفاقاً خرابی پیدا ہوجائے، اور عورت کا پورا کروموسوم xx مرد کے پورے xy سے مل جائے تو نتیجه یه ہوگا که پیدا ہونے والے بچے میں نر اور ماده دونوں کی خصوصیات شامل ہوجاتی ہیں۔ان میں چھوٹے چھوٹے خصیے ہوتے ہیں، ساتھ ہی اس کےپستان بھی نکل آتے ہیں۔ اسی طرح دوجنسیا میں هیضه دان اور مرد کا آله تناسل بھی موجود ہوتا ہے۔ دوجنسیا میں عموماً ایک جنس کے آلات زیاده نمایاں ہوتے ہیں۔ جس سے اس کی شخصیت متعین ہوتی ہے که نر دوجنسیا ہے یا ماده دو جنسیا۔

 سب سے پهلا دوجنسیا:

 سب سے پهلا دوجنیسا ہمیں یونانی دویومالا میں ملتا ہے۔ یه هرمافروڈائٹ Hermaphrodite تھا جو نهایت خوبصورت نو عمر نوجوان تھا۔ یه نوجوان هرمز اور افروڈائٹ کا بیٹا تھا۔

 بوبی کورک:

 بوبی کورک Boby Kork آدھا مرد اور آدھی عورت تھا اور تھی۔ اس نے کئ سالوں تک سرکس میں کام کیا۔ ایڈورڈ میلون Edward Malone کے مطابق وه اصل دوجنیسا تھا۔ اس کے جسم میں بهرحال دوسرے دوجنسیوں کی طرح دو حصوں میں تقسیم موجود تھی۔ نمایاں عضلاتی حصه جو مرد کی خصوصیت رکھتا تھا۔

بوبی کروک آدھا مرد اور آدھی عورت

 

 

 

 

البینو کیا ہوتے ہیں؟

Albino

البینو ایسے شخص کو کہتے ہیں جس جی جلد اتنی سفید ہو که وه بالکل شفاف نظر آئے۔ خواه وه کسی بھی نسل سے تعلق رکھتا ہو۔ اسکی آنکھیں نیلے یا گلابی رنگ کا آئرس Iris اور گہرے سرخ رنگ کی پتلیاں رکھتی ہیں۔ اس کے بال سفید یا بے رنگ ہوتے ہیں۔ سورج کی روشنی ان کی آنکھوں کے لیے تکلیف ده ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر Albinism  کو پیدائشی روگ سے تعبیر کرتے ہیں۔ یه حالت جو جلد، آنکھوں اور بالوں میں رنگ Pigment کے مفقود ہونے سے ظاھہر ہوتا ہے نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔

جیمز مورس ﴿لچکیلی جلد کا آدمی﴾:

کئ لوگوں کی جلد اتنی لچک دار ہوتی ہے که وه ایک یا ایک سے زیاده فٹ تک کھینچی جاسکتی ہے، اور وه چھوڑنے پر واپس چلی جاتی ہے۔ جس طرح ربڑ کو کھینچا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اس حالت کو Cutis Hyperelastica سے تعبیر کرتے ہیں۔ لچکدار جلد عام طور پر جلد کے ریشوں کے ناقابل فعل ہونے سے ظہور پذیر ہوتی ہے، اس حالت کو درست کرنے میں میڈیکل سائنس ناکام ہوئ ہے۔ اس طرح کی جلد کوئ نقصان نہیں پہنچاتی۔ بلکه یه لوگوں کی تفریح کا باعث بنتی ہے۔ ایسی جلد والے کئ لوگوں نے نمائش میں شرکت کی۔ 

مورس جولائ 1859ء میں نیویارک میں پیدا ہوا۔ اس نے اپنا کیریر ایک باربر ﴿نائ﴾ کی حیثیت سے شروع کیا۔ 1882ء میں وه بارنم کے ہمراه تھا اور 150 ڈالر فی ہفته کما رہا تھا۔ اس نے امریکه و یورپ کا دوره کیا۔ سائڈ شو کے کچھ حلقوں کے مطابق وه جوا و شراب نوشی کا عادی تھا۔ وه اپنے سینے کی جلد کو سر کے اوپر تک کھینچ سکتا تھا۔ وه اپنی ایک ٹانگ کی جلد کو دوسری ٹانگ کے گرد لپیٹ سکتا تھا۔

جیمز مورس جو اپنی جلد کو کافی دور تک کھینچ لیتا تھا۔ پھر بھی اسے کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی۔