تیرے نغمے تیری
باتیں ۔ خاص نظم
۔۔۔
عاشق لڑکا:
تیرے نغمے تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
تیرے نغمے تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
میں عاشق ہوں، دیوانہ ہوں
صبح کو شام لکھتا ہوں
محبوب لڑکا:
تیرے نغمے تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
تیرے نغمے تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
ارے، کیسا دیوانہ ہوں
صبح کو شام لکھتا ہوں
عاشق لڑکا:
تیرے نغمے
محبوب لڑکا:
تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
عاشق لڑکا:
تیری یادوں کے موسم کو
کبھی میں، روک نہ پاؤں
خیالوں کے گلستاں میں
مہکتا میں، چلا جاؤں
محبوب لڑکا:
میری آنکھوں کے درپن میں
تیرے ہی خواب آتے ہیں
میرے ارماں بڑے بےتر
کہیں نہ چین پاتے ہیں
کہیں نہ، چین پاتے ہیں
عاشق لڑکا:
تیرے ہونٹوں پہ ہونٹوں سے
حسین پیغام لکھتا ہوں
تیرے ہونٹوں پہ ہونٹوں سے
حسین پیغام لکھتا ہوں
میں عاشق ہوں، دیوانہ ہوں
صبح کو شام لکھتا ہوں
محبوب لڑکا:
تیرے نغمے
عاشق لڑکا:
تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
محبوب لڑکا:
لکھیں تو نے جو چھپ چھپ کے
وہی تو، میں کہانی ہوں
تیری سانسوں میں رہتا ہوں
میں تیری، زندگانی ہوں
عاشق لڑکا:
جدائی کا کوئی لمحہ
میری جان، نہ سہا جائے
بنا دیکھے تیرا چہرہ
کہیں بھی نہ رہا جائے
کہیں بھی، نہ رہا جائے
محبوب لڑکا:
جواں آغاز کا ہر پل
جواں انجام لکھتا ہوں
جواں آغاز کا ہر پل
جواں انجام لکھتا ہوں
ارے، کیسا دیوانہ ہوں
صبح کو شام لکھتا ہوں
عاشق لڑکا:
تیرے نغمے
محبوب لڑکا:
تیری باتیں
تیرا ہی نام لکھتا ہوں
عاشق لڑکا:
تیرا ہی، نام لکھتا ہوں
محبوب لڑکا:
تیرا ہی، نام لکھتا ہوں
مالک: کاشف فاروق، لاہور سے۔