عجیب لوگ
آرٹیکل:
"باہم پیوسته"
چانگ اور انگ سیامی جڑواں جو ایک ساتھ جیئے اور مرے |
|
چانگ اور انگ، سیامی جڑواں ۔ دونوں زندگی بھر کے لیے ایک ہی زنجیر میں بندھے ہوئےتھے۔
چانگ وانگ اپنی بیویوں اور 22 بچوں میں سے دو کیساتھ۔ |
سیامی لوگ کہا کرتے ہیں که انھوں نے دنیا کو تین چیزیں دی ہیں: سفید ہاتھی، سیامی بلیاں اور سیامی جڑواں، جن کے جسم ایک دوسرے سے پیوست
تھے۔ چانگ اور انگ Chang & Eng تاریخ کے مشهور
ترین جڑواں ہیں، انھوں نے کئ بار یورپ و امریکه کا دوره کیا اور اپنی نمائش کی۔
یه جڑواں بچے گیاره
مئ 1811ء کو سیام کے دارالخلافه بنکاک سے 60 میل دور ایک مچھیروں کے گاؤں
میکلانگ میں پیدا ہوئے۔ ان سے پهلے ان کے
خاندان میں 4 بچے پیدا ہوئے جو طبعی لحاظ سے بالکل نارمل تھے۔ جب یه بچے پیدا ہوئے تو گاؤں میں تهلکه مچ گیا۔ دونوں لڑکے بهت خوبٓصورت تھے۔ لیکن وه دو الگ وجود ہوتے ہوئے بھی
ایک تھے۔ وه سینے کی ہڈی کے مقام پر ایک گوشت کے لوتھڑے کے ذریعے ایک دوسرے سے
جڑے ہوئے تھے اور دونوں کی ناف مشترکه تھی۔ ان دونون نے پیدائش کے وقات پسمانده گاؤں میں خوف
و هراس پھیلا دیا۔ پرانے خیالات کے لوگوں نے اسے قیامت کی نشانی قرار دیا۔ پورے
ملک میں جنگل کی آگ کی طرح انکی خبر پھیل گئ۔ ڈاکڑوں نے تجویز دی که ان کا
آپریشن کرکے گوشت کا درمیانی لوتھڑا الگ کردیا جائے لیکن والدین نے آپریشن کرانے
سے انکار کردیا۔ |
ایک سے
زیاده لیکن دو سے کم
|
|
ہندوستان کا لالو جس کے سینے کی ہڈی اسکی جڑواں بهن جڑی ہوئ تھی۔
|
لالو اور اسکی بہن:
پچھلی صدی کے خاتمے پر ایک شخص لالو امریکن و یورپین
سرکسوں و نمائشوں میں دیکھا جاتا تھا۔ یه شخص مسلمان تھا۔ یه گهرے رنگ اور پتلے
جسم کا آدمی 1874ء میں انڈیا کے ایک صوبے اوودھ میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے سینے کی ہڈی کے ساتھ اسکی ایک چھوٹی سی
جڑواں "بہن"
بھی جڑی ہوئ تھی۔ لالو چار بھن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ دوسرے تمام نارمل
تھے۔ لالو نے 1894ء میں فلاڈیلفیا میں شادی کی اور اپنی کے ساتھ اسنے اپنا تمام
سفر کیا۔ لالو کے جڑواں کے ایک چھوٹا سا عضو تناسل تھا۔ لیکن اس میں خصیے نہیں تھے۔ پیشاب کا نظام جڑواں کا
اپنا تھا۔ وه لالو کی مرضی سے آزاد پیشاب کرلیتا تھا۔ اصل میں لالو کا
جڑواں لڑکا
تھا۔ لیکن اس نے سرکس میں لوگوں کی توجه حاصل کرنے کے لیے لڑکی بتایا گیا۔ اسے
لڑکیوں جیسے کپڑے پهنائے جاتے تھے۔ |
بیٹی لو ولیم۔ چار ٹانگوں اور تین بازوؤں والی لڑکیBetly Lou Willaim |
|
بیٹی ولیم 18 ساله لڑکی اپنے جسم سے پیوسته نامکمل جڑواں کیساتھ۔ |
بیٹی لو ولیم انتہائ خوبٓصورت سیاه فام لڑکی تھی۔ جس نے سرکس کے تماشائیوں میں بیحد مقبولیت حاصل کی۔ وه اسکی خوبصورتی کی بے حد داد دیتے تھے۔ لیکن اسکے جسمانی بھدے پن پر افسوس کرتے۔ اس کے ساتھ ایک ایسا جسم جڑا ہوا تھا جو کمر سے اوپر غائب تھا۔ لیکن نیچے دو ٹانگیں اور ایک ہاتھ نکلا ہوا تھا۔ 1950ء کے آخر میں بیٹی کا انتقال ہوا اپنی جوانی میں اس نے هزاروں ڈالر کمائے۔ |
جین لبرا ساتھ میں ایک چھوٹا سا جسم جڑا ہوا تھاJean Libbera |
|
جین لبرا جس کے جسم
کیساتھ اسکا ایک چھوٹا سا جڑواں بھائ بھی جڑا ہوا تھا۔ |
بیٹی ولیم کی طرح جین لبرا نے بھی سرکس کے تماشائیوں میں
بڑی شهرت پائ اور ہزاروں روپے کمائے۔ بیٹی ولیم کی طرح اس کے جسم کیساتھ بھی ایک
اور چھوٹا سا جسم جڑا ہوا تھا۔ سرکس کےاشتھار میں لبرا کو "جین اور
جیکس" یا "دو جسم لیکن ایک آدمی" کی حیثیت سے پیش کیا جاتا تھا
اسنے بار نم اور بیلی کے شوز میں شرکت کی۔ یه 1884ء میں اٹلی کے ایک شهر روم میں
پیدا ہوا۔ وه 13 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا۔ تیروں بچھ بھی لبرا سے
حیرتناک مطابقت رکھتا تھا۔ لیکن وه اپنی پیدائش کے فوراً بعد چل بسا۔ اس کے باقی
بہن بھائ بالکل نارمل تھے۔ |
فرانک لینٹنی تین ٹانگوں والا عجوبهFrank Lentini |
|
فرانک لینٹنی جب وه اپاہجوں کے ادارے میں گیا تو اسے بہت صدمه ہوا۔ بعد میں اسنے کبھی اپنی زائد تیسری ٹانگ کا افسوس نه کیا۔ |
ہم نے کئ ایک ایسے انسان دیکھے ہونگے جن کی انگلیاں معمول
سے زیاده ہوتی ہیں۔ لیکن جب فرانک لینٹنی پیدا ہوا تو ایک نامکمل ٹانگ دو ٹانگوں
کے علاوه اس کے پشت سے باهر نکلی ہوئ تھی۔ فرانک ہمیشه کها کرتا تھا که یه زائد
ٹانگ کبھی بھی میرے لیے راه میں رکاوٹ نہیں بنی۔ بہرحال وه اس فالتو ٹانگ کی مدد
سے چل نہیں سکتا تھا۔ کیونکه وه دوسری دو ٹانگوں کی نسبت کافی چھوٹی تھی۔ فرانک لینٹنی 1889ء میں سسلی کے ایک قصبے
روزو لینی میں پیدا ہوا۔ اس کے 12 بہن بھائ تھے۔ لیکن وه اکیلا تھا جو اس دنیا
میں معمول سے زیاده ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا۔ اصل میں زائد ٹانگ ایک جڑی ہوئ
جڑواں بہن تھی۔ جو فرانک کے جسم کے ساتھ ایک ابتدائ مراحل کی چوتڑ کی ہڈی سے جڑی ہوئ تھی۔ بلاشبه سرکس والوں نے بهترین اشتہار کے اس موقع کو ضائع نه کیا۔ انھوں
نے فرانک کے متعلق یه مشهور کیا "ایسا آدمی جس کے دو عضوتناسل ہیں"۔ |
مارٹل کاربن ٹیکساس کی 4 ٹانگوں والی خاتونMytle Corbin |
|
مارٹل کاربن، جس کے جسم
کے ساتھ ایک دوسرا چھوٹا سا جسم جڑا تھا۔ اس نے ایک جسم سے تین اور دوسرے سے دو
بچوں کو جنم دیا۔ |
اس خاتون کی 2 ٹانگیں بالکل فطری سائز کی تھیں۔ دونوں
ٹانگوں کے درمیان سے ایک چھوٹے بچے کی ٹانگوں کی مانند دو ٹانگیں مزید نکلیں هوئ
تھیں۔ سرکس والوں کے مطابق وه دو جنسی عضو کی حامل تھی۔ اس نے شادی کی اور 5
بچوں کی ماں بنی۔ |
ٹوچی برادرز باھم پیوستهTocci Brothers |
|
ٹوچی برادرز دو بھائ جو
چھٹی پسلی کی هڈی کے نیچے سے ایک جسم رکھتے تھے۔ |
1891ء میں اٹلی کے ٹوچی برادرز نے امریکه
بھر میں سنسنی پھیلا دی سارے ملک سے لوگ قطار در قطار ان بھائیوں کا ایک نظر
دیکھنے کےلیے اکٹھے ہوئے۔ "دوسروں والا لڑکا" پوسٹر چیخ رہے تھے۔ "سیامی بھائیوں سے
زیاده حیرت انگیز ملی کرسٹائن بہنوں سے زیاده دلچسپ"۔ اصل میں ٹوچی
ایک جسم تھا لیکن دو سر تھے۔ هر ایک کا اپنا بازو اور چھاتی کا کچھ حصه تھا لیکن
چھٹی پسلی سے یک جان اور جسم ہوجاتے تھے۔ جیسے دو ندیاں ایک دریا میں بدل جائیں ﴿جیسے پاکستان میں اٹک
کے مقام پر دو دریا یعنی کابل و سندھ ملتے ھیں﴾۔ ان دونوں کا ایک مشترکه
پیٹ، جنسی عضو اور دو ٹانگیں تھیں۔ ان کی الگ الگ چوتڑ کی ہڈیاں تھیں جو پشت کے
نچلے حصے میں ملی ہوئ تھیں اس لیے ان کے 3 چوتڑ تھے۔ یه جڑواں اٹلی کے شهر تورن
میں 6 جولائ 1857ء کو پیدا ہوئے۔ ایک کو گیوانی Giovanni Battista کے نام سے
تپسیا دی گئ۔ |
وائلٹ اور ڈیزی ہلٹن جنھیں غلامی کے کونٹوں پر پھینک دیا گیا!Walt and Daisy Hilton |
|
ہلٹن بهنیں، جو ریڑھ کی ہڈی کی بنیاد پر جڑی ہوئ تھیں۔ دونوں کی عجیب و غریب محبت و شادی ہوئ۔ |
وائلٹ اور ڈیزی ہلٹن یه دو بہنیں پیٹھ اور ریڑھ کی ہڈیوں
پر باہم جڑی ہوئ تھیں۔ ڈیزی نے ایک بار کها کہ "یه بات ہم نے چھوٹی عمر میں ہی سیکھ لی که اگر ہم نے اپنی اپنی مرضی کے مطابق مختلف راہوں میں چلنے کی کوشش
کی تو ہم کبھی بھی پیدل نه چل سکیں گے"۔ 1936ء میں وائلٹ نے مسٹر جمی مور سے ٹیکساس میں شادی کی۔ شادی
کے بعد اسے پریس رپورٹروں کے بے شمار سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ جو یه جاننا
چاہتے تھے که ہنی مون کے دوران اس کی جڑواں بهن ڈیزی کا کیا رویه تھا۔ اس نے
جواب دیا که یه محض ایک نفسیاتی مسئله ہے۔ جب بھی مناسب وقت آیا ہم دونوں ایک
دوسرے سے ذہنی اعتبار سے الگ الگ ہوجاتی
تھیں۔ جب کبھی ڈیزی محبت کا سلسله چلاتی
تو میں اس سے جدا ہوجاتی۔ بهت کم لوگ ایسے ہوں گے جو دوسرے لوگوں کے معاملے میں
ٹانگ نہیں اڑاتے ہونگے۔ لیکن دونوں جسمانی طور پر یکجا ہونے کے باوجود کبھی ایک
دوسرے کے لیے ذہنی پرشانی کا باعث نه بنیں۔ یه دونوں بهنیں انگلستان کے ساحل
برھگٹن میں 5 فروری 1908ء میں پیدا ہوئیں۔ دونوں جنوری 1949ء کی ایک صبح اس دنیا
کو چھوڑ کر چلی گئیں۔ |
No comments:
Post a Comment