عجیب لوگ
آرٹیکل: بغیر ٹانگوں اور بازوؤں کے انسان
کارل اینتھن: بازوؤں سے محروم موسیقارCarl Unthan |
|
ڈینال میوزک ہال میں بیٹھے ہوئے لوگ آرکسٹرا کی سریلی دھنیں سننے میں مست
تھے۔ ایک 20 ساله خوبصورت سا لڑکا ان تمام تماشائیوں کو اپنے فن سے مسحورکیے ہوا
تھا۔ یه نوجوان کارل اینھن Carl Anthon
تھا جو دیانه ﴿آسٹریا﴾ کا رہنے والا
تھا۔ یه نوجوان جس
نے موسیقی کی دنیا میں اپنا الگ تھلگ مقام بنایا بازوؤں کے بغیر پیدا ہوا۔
کارل اینتھن اپریل 1848ء میں مشرقی پروشیا میں پیدا ہوا۔ کارل ایک بہت تیز اور
صحتمند بچه تھا۔ جب اس کے عزیز اور رشته دار اسے دیکھتے تو انکی آنکھوں میں آنسو
آجاتے۔ اتنا خوبصورت بچه لیکن بازوؤں سے محروم۔ هر کوئ اپنی ہمدردی جتلاتا۔ لیکن
کارل کا باپ هر اس شخص کو بری طرح ڈانٹتا اور کها کرتا که اس بچه پر ہمدردی کی
کوئ ضرورت نهیں۔ اسے ہمدردی تباه کردے گی۔ جب کارل ایک سال کا ہوا تو ماں نے
موزے اور جوتے پهنانے چاہے تو کارل کے والد نے کها که اسے جوتے نہیں پهننے
چاہئیں بلکه یه اپنے پاؤں سے بازوؤں کا
کام لے۔ جب اس بچے نے رینگنا شروع کیا تو وه اپنے پاؤں کی انگلیوں سے زیاده سے
زیاده کام لیتا۔ اس کی رانیں اور ٹانگیں دوسرے بچوں کی نسبت زیاده مضبوط و
لچکدار تھیں۔
|
کارل اینتھن بغیر بازوؤں
والا موسیقار۔
|
ایلی بون بغیر ٹانگوں والا مداریEli Bowen |
|
یه شخص سرکس کے چند خوبٓصورت لوگوں میں سے تھا۔ اس کی بڑی بڑی آنکھیں کاندھے
اور بازو بهت خوبصورت تھے۔ لیکن بون کها کرتا تھا که میرے کھڑے ہونے کے لیے ایک
ٹانگ بھی نهیں۔ بون 14 اکتوبر کو 1844ء میں امریکه میں پیدا ہوا۔ اس کے باقی 10
بہن بھائ بالکل نارمل تھے۔ لیکن یه بغیر ٹانگوں کے پیدا ہوا۔ البته دو مختلف
سائز کے پاؤں چوتڑ کی ہڈی کے جوڑ سے نکلے ہوئے تھے۔ 12 سال کی عمر میں اس نے
نمائشوں می حصه لینا شروع کردیا۔ 1869 اور 1897ء میں وه انگلستان کی سب سے بڑی
نمائشوں میں گیا۔ 20 سال کی عمر میں اسنے ایک 16 ساله خوبصورت لڑکی میٹی هیٹ سے
شادی کرلی۔ وه دونوں کیلیفورنیا میں رہنے لگے۔
|
ایلی بون اپنے خاندان کے
ساتھ۔ وه بغیر ٹانگوں کا مداری تھا۔
|
پرنس رینڈین بغیر ٹانگوں اور بازوؤں والا انسانPrince Randian |
|
پرنس رینڈین جو برٹش جیوانیا سے تھا ٹانگوں و بازوؤں دونوں سے محروم تھا۔ 1889ء میں
پی ٹی بارنم اسے امریکه لایا ۔ 45ء تک وه تمام سرکسوں میں پیش ہوتا رہا۔ اس نے
شادی کی اور 5 بچوں کا باپ بنا۔ اس نے فریکس نامی فلم میں حصه لیا۔ وه 63 سال کی
عمر میں مر گیا۔
|
پرنس رینڈین جسے کیڑا نما انسان کهتے تھے۔ وه اپنے ہونٹوں سے سگریٹ کو بنا لیتا تھا۔ |
No comments:
Post a Comment