عجیب لوگ
آرٹیکل: دیو قامت
دیو قامت کیا اور کیوں؟ |
|
عام طور پر دیو قامت ایسے شخص کو سمجھا جاتا ہے جو غیر معمولی طور پر لمبا اور بھاری جسم کا ہو۔ اگر ایک آدمی 6 فٹ اور 6.7 انچ سے لمبا ہے تو وه دیو قامت سمجھا جاتا ہے۔ عورتوں کے سلسلے میں یه حد 6 فٹ اور 11.6 انچ ہے۔ آج تک سب سے لمبے قد کا اعزاز رابرٹ پیرشنگ وڈلو کو حاصل ہے۔ جسکے متعلق ایک کهانی آپ ویب سائٹ میں آگے پڑھیں گے:۔ رابرٹ کا قد 8 فٹ اور 11.1 انچ تھا، اور اس کا قد مسلسل بڑھ رہا تھا، لیکن اس کا انتقال 22 سال کی عمر میں 1940ء میں ہی ہوگیا تھا۔ اس کا کیس پتھالوجیکل تھا۔ سب سے لمبا آدمی جو بالکل نارمل تھا یعنی اس کا قد کسی بیماری کی وجه سے نهیں بڑھا تھا، آنگن میکلسکل تھا جو سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا تھا۔ اس کا قد اس کی وفات سے پهلے 7 فٹ 9 انچ تھا۔ دیو هیکل لوگوں کی صحت مند قسم کسی بیماری کا نتیجه نهیں بلکه یه قد کے بڑھنے کا رجحان پوری نسل یا پورے خاندان میں ملتا ہے۔ عموماً باسکٹ بال کے کھلاڑی 7 فٹ سے زیاده لمبے ہوتے ہیں اور وه پوری طرح صحتمند ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق، سائنس کی رو سے بیماری کی بدولت ایسے کیس رونما ہوتے ہیں۔ جو ایک غدود میں بننے والے هارمونز کی زیاده تعداد ہونے کے باعث ہوتی ہے۔ اسی طرح ھارمونز کی تعداد کم ہو تو آدمی ٹھگنا ره جاتا ہے۔ 9 برس عمر ، قد 6 فٹ 2.5 انچ۔ گیاره برس عمر قد 6 فٹ 7 انچ۔ عمر 14 سال قد 7 فٹ 5 انچ۔ عمر 16 سال قد 7 فٹ 10 انچ۔ عمر 18 سال قد 3.5 انچ۔ عمر 19 سال قد 8 فٹ 5.5 انچ۔ 21 سال عمر اور قد 8 فٹ 8.5 انچ۔ 22 سال عمر اور قد 8 فٹ 11.1 انچ۔ زندگی کا انجام: نوجوان دیوقامت بخار میں مبتلا تھا، اس کا ٹخنه بری طرح متاثر ہوگیا تھا۔ اور زخم کی صوررت اختیار کرگیا۔ ہسپتال میں داخل کرنے کی تجویز ڈاکٹروں نے دی۔ لیکن حالت دن بدن خراب ہوتی چلی گئ۔ والدین دکھ سکھ میں ساتھ رہے۔ 12 جولائ کو تکلیف اپنے عروج پر تھی۔ وه دن اسنے سخت تکلیف میں گزارا۔ بالآخر 16 جولائ کو انتقال کرگیا۔ اسے تکلیف سے ہمیشه کی نجات مل گئ اور وه ابدی نیند جا سویا۔ |
جارج اوگر سرکس کا دیو قامت انسان جس کا قد 7 فٹ اور 11
انچ تھا۔
|
جیک ارل تنھا اور اکیلا دیو قامت انسانJack Earl |
|
اسکے گرنے کا منظر
انتہائ خوفناک اور پریشان کن تھا۔ یه نوجوان دیوقامت جو 7 فٹ اور 7.5 انچ لمبا تھا۔
ایک مزاحیه فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک هلکے سے مچان پر چڑھا ہوا تھا جب وه مچان
گرا تو اس نے سنبھلنے کے لیے ہاتھ پھیلائے لیکن اسے تھامنے کے لیے کوئ چیز نه
ملی۔ وه گرا اور ایک لکڑی کا شہتیر اس کے سر پر لگا جب اسے ہوش آیا، تو اس کا سارا
جسم چوٹوں سے چور تھا۔ ناک کی ہڈی ٹوٹ
چکی تھی، آنکھوں کے سامنے اندھیرا تھا
اور یه اندھیرا بڑھتا چلا گیا۔ 72 گھنٹوں میں وه مکمل اندھا ہوچکا تھا۔ یه شخص 7
سال کی عمر سے اپنا قد بهت تیزی سے بڑھا رہا تھا۔ ڈاکٹر یه بتانے سے قاصر تھے که
کیسے اسکا قد روکا جائے۔ لیکن اب ایکسرے
کی تھراپی سے خود بخود اس کا قد رک گیا۔ |
|
No comments:
Post a Comment